(ایجنسیز)
گروزنی…روس کی مسلم جمہوریہ چیچنیاکے صدر رمضان قاضی روف نے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ اپنے نومولود بچوں کے نام نبی آخر الزمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر رکھیں گے انہیں ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ پیش کیا جائے گا۔جشن ولادت النبیﷺکے سلسلے میں رمضان قاضی رؤف نے کہا کہ ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ ان کی والدہ کی طرف سے پیش کیا جائے گا کیونکہ یہ
خیال بنیادی طور پر والدہ نے ہی پیش کیا ہے، اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپنی بیٹیوں کے نام امہات المومنین کے ناموں پر رکھیں گے ان والدین کو بھی ایک ہزار ڈالر ہدیہ پیش کیا جائے گا۔اس اعلان پر چیچنیا کے مسلمان خاندانوں میں خوشگوار رد عمل سامنے آیا ہے۔ چیچنیا مسلمانوں کی آبادی کے حوالے سے اہم علاقہ ہے اس اعلان سے آئندہ دنوں اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انسیت اور محبت کا زیادہ اظہار ہو گا۔